اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلا قدم ووٹ دینا ہے۔
آسٹریلیا جیسے خوشحال ملک میں سب لوگوں کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہونا چاہیے: گھر، خوراک اور بہترین عالمی معیار کی صحت اور تعلیم۔
عین اور ابھی، محنت کرنے والے لوگ بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ ہر 3 بڑی کارپوریشنز میں سے 1 بالکل ٹیکس ادا نہیں کرتی۔
اگر ہم انہی دو پارٹیوں کو ووٹ دیتے رہیں تو ہمیں کسی مختلف نتیجے کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
اس کی بجائے ایک راستہ اور بھی ہے۔
ہمارا پلان
ہم بڑی کارپوریشنز اور ارب پتی لوگوں سے ان کے حصے کا ٹیکس وصول کر کے تمام قومی ضروریات پوری کر سکتے ہیں:
اس الیکشن میں آپ کو ایسا موقع حاصل ہے جو ایک نسل کو ایک بار ہی ملتا ہے۔
مخلوط حکومت بنے گی اور Greens کے ملک بھر میں سیٹیں جیتنے کا بھاری امکان ہے۔
پچھلی بار جب مخلوط حکومت بنی تھی تو Greens نے دنیا بھر کے لیے قابلِ تقلید موسمیاتی قوانین بنائے اور میڈی کیئر میں بچوں کے دانتوں کا علاج شامل کروایا۔
اب موقع ہے کہ ہم سب لوگوں کو یہ علاج دلائیں۔
Greens کے ارکان کی تعداد زیادہ ہونے سے موسمیاتی مسائل اور ہاؤسنگ کرائسس پر بھرپور ایکشن ممکن ہو گا اور سب لوگوں کو میڈی کیئر پر دانتوں کا علاج ملے گا۔
ہم Dutton کو پرے رکھیں گے اور لیبر کو ایکشن لینے پر آمادہ کریں گے۔
اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلا قدم ووٹ دینا ہے۔
اس بار ووٹنگ میں Greens کو نمبر 1 دیں۔
ہمارا پلان
- ارب پتی افراد اور بڑی کارپوریشنز سے +$514B ٹیکس لیا جائے
- میڈی کیئر کے تحت دانتوں کا علاج اور ذہنی صحت
جی پی سے مفت ملاقات
سستی دوائیاں - کم شرح پر مارگیج
کرایوں میں اضافے کو روکا جائے اور زیادہ سے زیادہ کرایے کی حد مقرر ہو - سپر مارکیٹس کی طرف سے قیمتوں میں ناجائز اضافوں کو غیر قانونی بنانا: سستا سودا سلف
- موسمیاتی حالات پر بھرپور ایکشن: کوئلے، گیس اور نیوکلیئر توانائی کا خاتمہ
- ہر خاندان کے لیے مفت چائلڈ کیئر اور چھوٹے بچوں کی مفت تعلیم
- سکول میں مفت لنچ & پبلک سکولوں کی مکمل سرکاری فنڈنگ، "والنٹیری" فیسوں کا خاتمہ
- مفت یونیورسٹی اور مفت TAFE، طالبعلموں کے ذمے قرض معاف
- سرکاری ملکیت میں توانائی کے قابلِ تجدید ذرائع، گھروں اور کاروباروں کی چھتوں پر سولر سسٹم
- فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے لیے سچ، ٹریٹی، انصاف
- پنشن میں اضافہ، ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی
- ماحول سے متعلق کڑے قوانین، مقامی قدرتی جنگلات کی کٹائی پر پابندی
- پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 50 سینٹ
- NDIS میں لیبر کی نکالی ہوئی سہولیات کو بحال کرنا
- غزہ میں قتل عام کی مخالفت، اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے دوطرفہ سودے بند
- سیاست میں دیانت واپس لائی جائے
- امتیازی سلوک اور نسل پرستی کا خاتمہ: تمام انسانوں کی برابری
- ورکرز کے حقوق کا تحفظ، اچھی تنخواہوں پر محفوظ ملازمتیں، اجرتوں میں اضافہ
- سنٹرلنک کی ادائیگیوں کو بڑھا کر غربت کی لکیر سے اوپر لایا جائے
آپ کے ووٹ میں طاقت ہے
Greens کے چار بنیادی ستون ہیں: ماحول اور زندگی کی بقا، عوام کی جمہوری شرکت، سماجی انصاف، اور امن و عدم تشدّد۔
ہماری تمام پالیسیاں انہی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلا قدم ووٹ دینا ہے۔
Greens plan information in-language:
Donate
We rely on donations from people like you, not big corporations. Donate as a once-off or monthly to give us certainty to scale up our election campaign.

Add your voice to a campaign
We’re getting outcomes on the big issues. There’s huge power in numbers, add your voice to help amplify the cause.
